تازہ ترینخبریںپاکستان

حکومت نے الیکشن کے بجائے ترقیاتی منصوبوں کیلیے رقم منظور کرلی

وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کو پنجاب میں انتخابات کے لیے فنڈز دینے کے بجائے ترقیاتی منصوبوں کے لیے رقم کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرِ صدارت سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس ہوا جس میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 76 ارب روپے سے زائد کی رقم منظور کی گئی۔

76 ارب 50 کروڑ روپے لاگت کے تین ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ خیبر پختونخوا میں دیہی ترقی کا 69 ارب 44 کروڑ روپے لاگت کا منصوبہ ایکنک کو منتقل کیا گیا۔ امامیہ کالونی ریلوے کراسنگ شاہراہ کی تعمیر کا منصوبہ منظور کیا گیا۔

وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ منصوبے پر 3 ارب 95 کروڑ روپے لاگت آئے گی، 3 ارب روپے سے زائد لاگت کا ہیلتھ سپورٹ پروگرام بھی منظور کیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button