تازہ ترینخبریںپاکستان

کوئٹہ میں ایک اور دھماکا، 2 افراد زخمی

ملک دشمن عناصر نے ایک ہی روز میں دو بار صوبہ بلوچستان کے امن کو تہس نہس کرنے کی مذموم کوشش کی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے معروف علاقے سریاب روڈ کے قریب منیر احمد خان اسٹریٹ پر ہوا ہے، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے حادثے پر روانہ کردی گئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ایس ایچ او سریاب کی گاڑی کےقریب ہوا، دھماکے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے تاہم ایس ایچ اواحسان اللہ مروت محفوظ رہے۔

دھماکے کے بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی اور لوگ اپنی جان بچانے کے لئے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔

اس سے قبل آج افطاری سے تھوڑی دیر قبل کوئٹہ میں شارع اقبال پر بم دھماکا ہوا تھا جس میں چار افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوئے تھے، دھماکے میں ایس پی انویسٹی گیشن صدرکو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق سریاب روڈ دھماکےمیں بم سڑک کنارے پول کیساتھ نصب کیاگیاتھا جبکہ شارع اقبال دھماکےمیں دھماکا خیزمواد موٹرسائیکل میں نصب کیاگیاتھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button