تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

شہبازشریف اور پاکستان اب ایک ساتھ نہیں چل سکتے

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اور پاکستان اب ایک ساتھ نہیں چل سکتے، جو شہبازشریف کولائےتھےآج وہ بھی پچھتارہےہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نےعوام کو مہنگائی،انتشاراور مایوسی کےسوا کچھ نہیں دیا، پی ڈی ایم کی حکومت نےپاکستان کوستر سال پیچھےدھکیل دیا،ایک سال میں دس لاکھ نوجوان مایوس ہوکرملک چھوڑچکے۔

پرویز الہیٰ نے کہا کہ مہنگائی 35 فیصد کی ریکارڈسطح تک پہنچ چکی، عوام آٹےکیلئے قطاروں میں مررہےہیں،عالمی مالیاتی اداروں میں موجودہ حکومت کی ساکھ صفرہوچکی،معیشت کا پہیہ مکمل طور پرجام ہوچکا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے شریف خاندان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف اور پاکستان اب ایک ساتھ نہیں چل سکتے،شہبازشریف کی شکل میں قوم پرایک سال سےذلت ورسوائی مسلط ہے ،ایک سال پہلے جو شہبازشریف کولائےتھےآج وہ بھی پچھتارہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف آئین سےکھلی بغاوت کی راہ پرچل پڑے،لندن سےحکومت کےگاڈ فادر ہدایات جاری کررہےہیں،آئین کی پچاس سالہ سالگرہ منانےوالےآئین کی دھجیاں اڑارہےہیں، پی پی آئین بنانےکادعویٰ کرتی ہےتو آئین توڑنےکی سازش ناکام بنائے، آئین کی بالادستی قائم رکھنےکیلئےقوم چیف جسٹس کیساتھ کھڑی ہے اور نوازشریف کی عدلیہ کونیچا دکھانےکی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button