تازہ ترینخبریںپاکستان

نوے روز کے اندر انتخابات آئین کا تقاضہ ہے اسے عملی جاما پہنایا جائے

سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ نوے روز کے اندر انتخابات آئین کا تقاضہ ہے اسے عملی جاما پہنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق  رہنما پیپلز پارٹی رضاربانی کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ میں تصادم ہونے جارہا ہے، میں نظر میں ایسی چپقلش اورٹرف وار ہوتی رہتی ہے، ایسی مثال کچھ سال پہلےبھارت میں بھی دیکھنےکوملی تھی۔

رضا ربانی نے کہا کہ ریاست کے دو اہم اداروں کے درمیان معاملات سلجھانےکیلئےانٹرا انسٹیٹیوٹ مذاکرات کی ضرورت ہے،انہوں نے بتایا کہ نوے دن کے اندرانتخابات آئین کا تقاضا ہےاسےعملی جاما پہنایاجاناچاہیے۔

پی پی پی رہنما نے سوال اٹھایا کہ کیا90روزمیں انتخابات نہ ہونے سےآئین کی خلاف ورزی ہو رہی ہے؟ میری نظر میں دونوں اطراف سے آئین کا کھلواڑ کیا جارہا ہے اور آئین کو مذاق بنادیا گیا ہے۔

الیکشن سے متعلق فنڈز جاری کرنے کے سوال پر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ فنڈز کی کیا صورتحال ہے یہ حکومت کوپتہ ہےاس پرتبصرہ نہیں کر سکتا۔

واضح رہے کہ آج سینیٹ کے اجلاس میں قومی اسمبلی اور چاروں صوبوں میں بیک وقت انتخابات کرانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظورکی گئ تھی۔

سینیٹر طاہر بزنجو نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات بیک وقت کرانے کی قرارداد پیش کی،قرارداد کے متن کے مطابق ملک میں معاشی استحکام کیلیے سیاسی استحکام ضروری ہے جس کے لیے تمام انتخابات بیک وقت ہونے ضروری ہیں۔

قرارداد میں کہا گیا کہ صرف پنجاب میں الیکشن سے دیگر صوبوں پر منفی اثرات مرتب ہونگے جب کہ قومی اور تمام صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات بیک وقت ہونے سے وفاق مضبوط ہو گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button