تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

نو مقدمات کی تفتیش: وفاقی پولیس نے عمران خان کو کل طلب کرلیا

وفاقی پولیس نے نو مقدمات کی تفتیش کیلیے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کل طلب کرلیا، عمران خان کو پولیس لائنزہیڈ کوارٹر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نو مقدمات کی تفتیش کے لئے وفاقی پولیس نے طلب کرلیا، عمران خان کو تمام مقدمات میں پیش ہونے کیلئے طلبی کے نوٹس جاری کردیئے گیے ہیں۔

نوٹس زمان پارک لاہور کی رہائش گاہ پر بھجوائے گئے ہیں، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو پولیس لائن ہیڈکوارٹرمیں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، تمام مقدمات کی تفتیش سی ٹی ڈی کر رہی ہے۔

نوٹس میں عمران خان دو مقدمات میں کل اور سات میں بارہ اپریل کو طلب کیا گیا اور کہا ہے کہ عمران خان پیش ہو کر اپنا موقف دیں، پیش نہ ہوئےتو کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے الیکشن کمیشن کی درخواست پر توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس میں بھی عدالت نے عمران خان کو گیارہ اپریل کو طلب کیا ہے۔

توشہ خانہ کیس جلد سماعت کرنے سے متعلق درخواست پر عمران خان کو طلبی کے سمن جاری کر دیئے، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو گیارہ اپریل کو طلب کیا۔

عمران خان کو گیارہ اپریل کی صبح 8:30 بجے پیش ہونے کیلئے سمن جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ عدم پیشی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو بھی مکمل ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا بھی حکم جاری کیا اور نوٹس کی تعمیل نہ کرانے کی صورت متعلقہ عملے کو عدالت میں حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button