تازہ ترینخبریںپاکستان

ملتان کا نوجوان عمرے کی ادائیگی کیلیے پیدل سعودی عرب پہنچ گیا

ملتان کا فیض اللہ نامی نوجوان عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے پیدل سعودی عرب پہنچ گیا۔

ملتان کے علاقے کبیر والا کے نوجوان فیض اللہ نے سعودی عرب پہنچنے کے لیے 7 ہزار 555 کلو میٹر کا سفر 9 ماہ 14 دن میں مکمل کیا۔

فیض اللہ نے اگست 2022 میں عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب کا سفر شروع کیا تھا۔

نوجوان نے سعودی عرب پہنچنے کے لیے ملتان، مظفر گڑھ، ڈی جی خان، فورٹ منرو کا راستہ اختیار کیا اور کوئٹہ، تفتان، ایران، شارجہ، دبئی، ابوظبی سے ہوتا ہوا سعودی عرب پہنچا ہے۔

فیض اللہ کی سعودی عرب میں داخلے کے بعد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button