تازہ ترینخبریںپاکستان

شمالی و جنوبی وزیرستان میں فورسز سے جھڑپ میں 2 دہشتگرد ہلاک، سپاہی شہید

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران دو دہشتگرد ہلاک جبکہ فوج ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جوانوں کی مؤثر جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد مارا گیا جس سے ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

ادھر جنوبی وزیرستان کے علاقے کرامہ میں ایک اور جھڑپ ہوئی جس میں دہشتگرد ہلاک ہوا۔ اس سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ علاقہ میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے نائیک فضل جانان شہید ہوگئے۔ شہید کا تعلق فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا سے ہے۔ نائیک فضل جانان نے سوگواران میں بیوہ، 2 بیٹے اور3 بیٹیاں چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button