تازہ ترینخبریںدنیا

8 چینی جنگی جہاز، 42 لڑاکا طیاروں نے آبنائے تائیوان کی حد کو عبور کیا، تائیوان

تائیوان نے چین کی فوجی مشقوں کو علاقائی استحکام اور سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تائیوان کا کہنا ہے آج صبح 8 چینی جنگی جہاز اور 42 لڑاکا طیاروں نے آبنائے تائیوان کی حد کو عبور کیا، ایسے غیر معقول اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔

وزارت دفاع نے کہا کہ ٹھوس جنگی تیاری کے ساتھ قومی سلامتی کا دفاع کریں گے۔

دوسری جانب چین نے آبنائے تائیوان میں تین روزہ فوجی مشقیں آج سے شروع کردیں، فوجی مشقوں میں پیر کو فوجیان صوبے کے ساحل پر لائیو فائر ڈرلز بھی کی جائیں گی۔

ترجمان چینی فوج کا کہنا ہے قومی خودمختاری، علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے فوجی مشقیں ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین کی آبنائے تائیوان میں فوجی مشقیں پیر تک جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button