تازہ ترینخبریںپاکستان

پنجاب کے مختلف علاقوں سے کالعدم تنظیموں کے 8 دہشت گرد گرفتار

پنجاب کے مختلف علاقوں سے کالعدم تنظیموں کے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دھماکا خیزمواد، دستی بم اور لٹریچر برآمد کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے لاہور سمیت دیگر اضلاع سے 8 دہشت گرد گرفتار کرلئے، گرفتار دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، دستی بم اور لٹریچر برآمد ہوا‌۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ لاہور سے کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے اخترنواز اور داعش کے محمدعثمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ گوجرانوالہ سے 4، ڈی جی خان اور بہاولپور سے ایک، ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گردوں میں فواداللہ ، فقیر محمد، آصف نواز، ضیا الرحمان، عتیق احمد اور بشیر شامل ہیں ، دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تنظیموں سے ہے، ان دہشت گردوں کے خلاف 6ایف آئی آر درج ہے۔

سی ٹی ڈی نے کہا کہ دہشت گردوں کو 21 کومبنگ آپریشنز کے دوران مشتبہ افراد سےپوچھ گچھ کےدوران گرفتار کیا گیا، ان دہشت گردوں کے خلاف 6ایف آئی آر درج ہے۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب بھرمیں رواں ہفتے402کومبنگ آپریشن کیے، اس دوران 22 ہزار 921 مشتبہ افراد کو چیک کر کے 118مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے اور دہشت گردوں کے خلاف 89 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button