تازہ ترینخبریںدیسی ٹوٹکے

ان غذاؤں سے سحری کریں، اور توانا رہیں

ماہ مقدس میں روزے کے ساتھ چاق وچوبند رہنے کے لئے ضروری ہے کہ تلی ہوئی چیزوں اور انرجی ڈرنکس سے مکمل پرہیز کیاجائے اور سحری میں ایسی غذائیں استعمال کی جائیں جن سے آپ کو کاربوہائیڈریٹس اور پروٹین مل سکے۔

ماہرین غذائیت کے مطابق رمضان المبارک میں روزے کے دوران خود کو چاق و چوبند اور توانا رکھنے کیلئے سحری میں ’’سپر فوڈز‘‘ کھائے جائیں تو شام تک جسم میں توانائی برقرار رہتی ہے۔

ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ روزہ دار اگر پورا دن توانا رہنا چاہتے ہیں تو انرجی ڈرنکس سے مکمل پرہیز کریں، تلی ہوئی چیزوں کو کم سے کم کردیں یا ان اشیاء کو بہت معمولی مقدار کے تیل میں پکائیں۔

ماہرین کاربوہائیڈریٹس اور پروٹین کو بہترین آپشن قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ان غذاؤں سے دن بھر کیلئے توانائی مل جاتی ہے۔ کاربوہائیڈریٹس اور پروٹین سے شوگر بھی مستحکم رہتا ہے۔

رمضان کے مہینے میں سحر و افطار میں ضرورت سے زیادہ کھا لیا جاتا ہے جس سے دن بھر سستی طاری رہتی ہے
سب سے اہم بات کوئی بھی غذا کھائیں، اعتدال میں کھائیں۔

موسمی پھل کا استعمال

کوئی بھی موسمی پھل انسانی جسم کے لئے کافی فائدہ ہوتا ہے، اس سے قوت مدافعت بڑھتی ہے اور جسم تندرست و توانا رہتا ہے۔ سحر و افطار میں پھل کا استعمال دن بھر آپ کو بغیر تھکے متحرک رکھتا ہے۔

پنیر اور دہی کو لازم وملزم

سحر و افطار میں پنیر اور دہی کے استعمال سے تسکین بخش اثرات انڈے کے تاثر سے ملتے جلتے ہیں۔ یہ جسم کے لئے بہت مفید اور کارآمد ہے۔

انڈے توانائی کا خزانہ

سحری میں زردی سمیت پورا انڈا اُبال کر کھانا توانائی فراہم کرنے والی غذاؤں میں سب سے بہترین آپشن ہیں، یہ توانائی کا خزانہ ہے اور خون میں شوگر لیول کو کنٹرول کرتا ہے۔

براؤن رائس

ماہر غذائیت کے مطابق بھورے چاول ایک شاندار غذا ہے، پورے دن توانائی کے حصول کے لئے میگنیز بہت اہم ہوتا ہے جو براؤن رائس میں وافر مقدار میں ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ جسم کو کاربوہائیڈریٹس اور پروٹین سے توانائی پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے۔ جس سے پورا دن بھوکا رہنے کے باوجود جسم کو وافر توانائی ملتی رہتی ہے۔

اومیگا تھری سے بھرپور سالمن مچھلی

سالمن مچھلی میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ، میگنیشیم، پوٹاشیم، سیلینیم اور وٹامن بی بہت زیادہ مقدار میں ہوتا ہے جو دل اور الزائمر جیسی خطرناک بیماریوں سے جسم کو بچانے میں معاون ہوتے ہیں۔

ماہر غذائیت کے مطابق سالمن مچھلی کی سب سے خاص بات ’’وٹامن ڈی‘‘ کے چند قدرتی ذرائع میں سے ایک ہونا ہے جو انسانی جسم کو تھکاوٹ سے لڑنے میں مدد کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button