تازہ ترینخبریںکاروبار

سوزوکی نے کاروں کی قیمتیں پھر بڑھا دیں

پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے موجودہ سال میں چوتھی بار کاروں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

پاک سوزوکی نے ڈیلرز کو جاری سرکلر میں بغیر وجوہات بتائے مختلف ماڈلز کی کاریں 88 ہزار سے 2 لاکھ 35 ہزار روپے مہنگی کر دیں، جس کا اطلاق 6 اپریل سے ہوگا۔

آلٹو وی ایکس، وی ایکس آر، وی ایکس آر اے جی ایس اور اے جی ایس ماڈل کی قیمتیں بڑھا کر بالترتیب 22 لاکھ 52 ہزار روپے، 26 لاکھ 12 ہزار روپے، 27 لاکھ 99 ہزار روپے اور 29 لاکھ 35 ہزار روپے کر دی گئی ہیں، ان کی قیمتوں میں ایک لاکھ 7 ہزار سے ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

اسی طرح ایک لاکھ 52 ہزار سے ایک لاکھ 78 ہزار روپے اضافے کے بعد ویگن آر وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور اے جی ایس ماڈلز کی نئی قیمتیں بالترتیب 32 لاکھ 14 ہزار روپے، 34 لاکھ 12 ہزار روپے اور 37 لاکھ 41 ہزار روپے مقرر کی گئی ہیں۔

سوزوکی کلٹس وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور اے جی ایس کی قیمتوں میں ایک لاکھ 78 ہزار سے 2 لاکھ 9 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ گاڑیاں اب بالترتیب 37 لاکھ 18 ہزار روپے، 40 لاکھ 84 ہزار روپے اور 43 لاکھ 66 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔

اسی طرح سوزوکی جی ایل ایم ٹی، جی ایل سی وی ٹی اور جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمتیں بڑھا کر 42 لاکھ 56 ہزار، 45 لاکھ 74 ہزار اور 49 لاکھ 60 ہزار روپے کی ہو گئی ہیں، ان میں 2 لاکھ 4 ہزار سے 2 لاکھ 35 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button