تازہ ترینخبریںدنیا

ہندوتوا کے ہجوم نے 110سال پرانے مدرسے اور لائبریری کو آگ لگادی

بھارتی ریاست بہار میں رام نوامی ریلی کے دوران ہندوتوا کے ہجوم نے 110 سال پرانے مدرسے اور لائبریری کو آگ لگادی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 31 مارچ کو رام نوامی ریلی کے دوران ایک ہندوتوا ہجوم نے 110 سالہ پرانے مدرسے عزیزیہ کو آگ لگا دی، یہ مدرسہ  بہار کے نالندہ ضلع میں بہار شریف میں سب سے قدیم مدرسہ اور لائبریری تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  مسجد کے امام محمد شہاب الدین نے میڈیا کو بتایا کہ مدرسے میں 4 ہزار 500 سے زائد کتابیں تھیں جو آگ میں جل کر راکھ ہو گئی ہیں اور کوئی بھی باقی نہیں بچی

میڈیا رپورٹس کے مطابق مدرسہ عزیزیہ کو بی بی صغرا نے اپنے شوہر عبدالعزیز کی یاد میں قائم کیا تھا جنہیں بِہار کی تاریخ میں سب سے زیادہ معزز اور مخیر حضرات کے طور پر جانا جاتا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 110 سال پرانی لائبریری میں تقریباً 1,000 سے زائد مسلح ہندوؤں نے توڑ پھوڑ کی، ہندوؤں پر مشتمل ہجوم نے مسجد اور لائبریری میں پیٹرول بم بھی پھینکے

مدرسے کے ایک محافظ موہن بہادر  کا بتانا ہے کہ ’مسلح افراد ’جے شری رام‘ کے نعرے لگا رہے تھے، ہجوم نے مجھ پر بھی حملہ کیا مگر میں اپنی جان بچا کر بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔

موہن بہادر کا مزید بتانا ہے کہ 31 مارچ کو یہ حملہ دوپہر میں ہوا تھا لیکن رات 11 بجے تک پولیس موقع پر نہیں پہنچی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button