تازہ ترینخبریںدنیا

بے نظیر پروگرام: اٹلی 50 کروڑ ڈالر کی امداد دے گا

پاکستان، بے نظیر پروگرام کے لیے اٹلی سے 50 کروڑ ڈالر کی امداد وصول کرے گا، رقم شیر خوار بچوں اور ماؤں کی صحت اور غذائیت سے بھرپور خوراک فراہم کرنے پر خرچ کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان 50 کروڑ ڈالر کا معاہدہ ہوا ہے، اٹلی پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی رقم فراہم کرے گا۔

وزارت اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ رقم پاکستان میں بے نظیر نشونما پروگرام کے لیے خرچ کی جائے گی۔

وزارت کے مطابق اٹلی 2 سال سے کم عمر 16 ہزار بچوں کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک فراہم کرے گا، رقم سے بلوچستان میں 2 سال سے کم عمر بچوں کی ماؤں کے لیے صحت کا پروگرام بھی شروع ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button