تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

عمران خان نے یتیم بچے ابوہریرہ کو اپنا منہ بولا بیٹا بنا لیا

14 سالہ یتیم بچہ ابوہریرہ کئ ماہ سے زمان پارک لاہور میں دیگر ہزاروں لوگوں کے ساتھ کپتان کی حفاظت پر مامور ہے۔
ابوہریرہ کو بھی پولیس نے اٹھا لیا تھا اسے تحریک انصاف کی لیگل ٹیم نے رہاٸی دلاٸی۔

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے اس ننھے بچے سے پوچھا کہ وہ واپس گھر کیوں نہیں جاتا اس نے بتایا کہ اس کے والدین اس دنیا میں نہیں رہے اور وہ یتیم ہے وہ اب عمران خان کو ہی اپنا بڑا سمجھتا ہے۔

عمران خان نے ابو ہریرہ کو ملاقات کے لیئے بلایا اور اسے اپنا تیسرا بیٹا بنا کر اس کی تعلیم و تربیت کی ذمہ داری لے لی۔

عمران خان کے اس اعلان پر ابوہریرہ فرطِ جذبات سے رو پڑا، عمران خان کی آنکھیں بھی بھر آٸیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button