تازہ ترینخبریںپاکستان

عمران خان کو سیکیورٹی فراہمی کیس، عدالت کا وفاق اور وزارت داخلہ کو نوٹس

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سیکیورٹی فراہمی کی درخواست پر عدالت نے وفاق اور وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سیکیورٹی فراہمی کی درخواست کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی اور عدالت نے وفاق اور وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

درخواست کی سماعت شروع ہوئی تو چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا عمران خان کو بطور سابق وزیراعظم سیکیورٹی نہیں مل رہی ہے؟

عمران خان کے وکیل فیصل فرید ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی تھی۔

عدالت نے درخواست کے وکیل کا جواب سننے کے بعد وزارت داخلہ اور وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 6 اپریل کو جواب طلب کرلیا ہے اور سماعت 6 اپریل تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے دھمکی آمیز بیان پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکیورٹی فراہمی کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button