تازہ ترینجرم کہانیخبریں

کراچی میں ایک اور ڈکیت شہریوں کے ہتھے چڑھ کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ایک اور ڈکیت شہریوں کے ہتھے چڑھ کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، کار سوار نے خود کو لوٹنے والے 3 ڈکیتوں کو ٹکر ماری جس پر ایک ڈکیت ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ پل پر ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی گئی۔

موٹر سائیکل پر سوار 3 ڈکیتوں نے کار سوار کو لوٹنے کی کوشش کی جس پر کار سوار شہری نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، ٹکر سے تینوں ڈکیت زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس موقع پر عوام جمع ہوگئے اور زخمی ملزمان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا تاہم اسپتال منتقلی کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دیگر 2 زخمی ملزمان شیر اللہ اور عبد النصیر کو طبی امداد دی جارہی ہے، ملزمان سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button