تازہ ترینخبریںسیاسیات

’3 رکنی بینچ میں شامل ججز کیخلاف ریفرنس زیرِ غور ہے‘

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن التوا کے خلاف ازخود نوٹس کی سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے خلاف ریفرنس لانے کا عندیہ دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس منیب اختر کے خلاف ریفرنس زیرِ غور ہے، اس پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا لیکن فیصلہ ہو بھی سکتا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ ان ججز کا ایک لمبا ریکارڈ ہے کہ انہوں نے ماضی میں ایسے فیصلے دیے جو مسلم لیگ (ن) کے خلاف ہیں، ایک فیصلہ ان میں سے ایسا بھی ہے جسے صرف ہم نہیں کہتے کہ وہ غلط ہے بلکہ ریٹائرڈ ججز اور سابق چیف جسٹس بھی غلط مانتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اب بھی بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ چیف جسٹس اور دیگر دو ججز ہر قیمت پر انتخابات التوا ازخود نوٹس کا فیصلہ خود ہی کرنے پر بضد ہیں، پہلے 9 کا بینچ بنا جو 7 کا رہ گیا، پھر 5 کا بنا اور 4 کا ہوگیا، اب 3 رکنی بینچ رہ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 3 رکنی بینچ نے فل کورٹ کی استدعا مسترد کر دی اور اپنے ساتھی ججز جو کہ اکثریت میں ہیں، ان کی بات کو بھی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button