تازہ ترینخبریںسیاسیات

‘ملک بندگلی میں داخل ہوگیا ہے، آنے والاہفتہ اہم ترین ہوگا’

 سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت عدلیہ پر ہرطرف سےدباؤڈال رہی ہے، ملک بندگلی میں داخل ہوگیا ہے، آنے والاہفتہ اہم ترین ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن ہی ملک کوافراتفری اورخون خرابے سے بچا سکتا ہے، عدالتی اصلاحات بل آئین سےمتصادم ہے، ملک بندگلی میں داخل ہوچکاہے آنےوالاہفتہ اہم ترین ہوگا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا جکہ حکومت عدلیہ پر ہر طرف سے دباؤ ڈال رہی ہے لیکن عدلیہ وہی کرے گی جو آئین اور قانون کے مطابق ہوگا، قوم عدلیہ کےساتھ کھڑی ہےحکومت نے ملک کو داؤ پر لگا دیا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا ‘ راناثنا اللہ کے فرمودات کھلم کھلااعلان جنگ اورعوام دشمنی کے مترادف ہیں اور وزیرخزانہ کے بیانات نااہلی کااعتراف ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کےبیانات بتاتےہیں وہ آئین اورقانون کافیصلہ ماننے کے لیے تیار نہیں ہیں، لیکن عوام کےالیکشن کے مقابلے کے لیے تیار رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button