تازہ ترینجرم کہانیخبریں

لاہور : سابق پولیس افسر قاتلانہ حملے میں جاں بحق

 سابق پولیس افسر کو گھر کے پاس فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، سی سی پی او نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے ملت پارک میں فائرنگ سے سابق ایس پی فرحت عباس جاں بحق ہوگئے۔

مقتول کو موٹرسائیکل سوار شخص نے گھر کے قریب ٹارگٹ کیا، پولیس کے مطابق سابق ایس پی کی لاش تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرلی، سی سی پی او نے سی سی ٹی وی کیمروں اور شواہد کی مدد سے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے۔

سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائےجائیں، ایس پی اقبال ٹاؤن، سینئر پولیس افسران موقع پرموجود ہیں شواہد اکٹھے کرلئے، ایس پی اقبال ٹاؤن نے کہا کہ ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جلد گرفتار کرلیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button