تازہ ترینخبریںدیسی ٹوٹکے

پودینے کے پتوں کے جادوئی فوائد

پودینہ ایسا صحت افزا پودا ہے جو صرف بیرونی خوبصورتی میں ہی اضافہ نہیں کرتا بلکہ جسم کے اندرونی نظام کے لیے بھی انتہائی فائدے مند ہے۔

ویسے تو پودینے کے بہت فوائد ہیں لیکن ہم آج آپ کو اس پودے کے ایسے فوائد بتا رہے ہیں جو آپ کے لیے حیران کن ہوں گے۔

نظام ہاضمہ کے لئے بہترین

اگر آپ مرچ مصالحے سے بھر پور یا روغنی غذا کھانے کے بعد اس کے ساتھ پودینے کے چند پتے کھا لیں تو کھانا باآسانی ہضم ہوجاتا ہے اور سینے پر جلن یا بھاری پن کی شکایت نہیں ہوتی۔

طبی ماہرین کے مطابق پودینہ جراثیم کش، بدہضمی، اپھارہ اور آنتوں کے ورم سے نجات دلاتا ہے۔

تناؤ میں کمی لانے کا سبب

پودینے کے پتوں میں طاقتور اڈاپٹوجینک پایا جاتا ہے کو تناؤ کے ردعمل کو کنٹرول کرتا ہے، اس کے علاوہ یہ سردرد میں بھی نہایت مفید ہے۔

کچھ تحقیقی رپورٹس میں دریافت ہوا کہ مینتھول سے آدھے سر کے درد کی شدت میں کمی لائی جاسکتی ہے۔

یورک ایسڈ میں کمی کا سبب

جسم میں یورک ایسڈ کی مقدار اس وقت بڑھ جاتی ہے جب ہم اپنی خوراک میں بہت زیادہ پیورین سے بھرپور چیزیں شامل کرنے لگتے ہیں جس کی وجہ سے گردے جسم سے اضافی یورک ایسڈ نکالنے میں ناکام ہوجاتے ہیں۔

جسم میں یورک ایسڈ بڑھنے سے ہاتھ پاؤں میں درد ہونے لگتا ہے اور بعض اوقات سوجن بھی ہوجاتی ہے، ایسے میں پودینے کے پتوں کا پانی نہایت اکسیر ثابت ہوتا ہے۔

جلد کو تازہ رکھتا ہے

اگر پودینے اور لیموں کا پانی ملا کر روز پیا جائے تو جلد ترو تازہ رہتی ہے اور اس میں چمک بھی آجاتی ہے کیونکہ اس پودے میں بیرونی خوبصورتی کے کئی فوائد موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button