تازہ ترینخبریںپاکستان

اس وقت سپریم کورٹ ایک دوراہے پر کھڑی ہے

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ اس وقت سپریم کورٹ ایک دوراہے پر کھڑی ہے وقت آگیا ہے کہ وہ اپنا اعتماد بحال کرے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت سپریم کورٹ ایک دوراہے پر کھڑا ہے۔ وقت آگیا ہے کہ عدالت عظمیٰ اپنا اعتماد بحال کرے۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی فیصلے پارلیمان میں ہونے چاہئیں کیونکہ اگر سیاسی فیصلےعدالتوں میں ہونے لگ گئے تو پھر پارلیمان کی اہمیت نہیں رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کیس میں جو فیصلہ آیا کیا وہ 4 اور 3 ججز کا تھا یا 3 اور 2 ججز کا تھا۔ جب تک یہ فیصلہ نہیں ہوگا تو چاہے 7 ججز خود کوئی فیصلہ کریں یا فُل کورٹ فائدہ نہیں ہے۔ اگریہ 4،3 کا فیصلہ ہے تو یہ پٹیشن قابل غور نہیں ہے۔

فاروق نائیک کا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام ادارے اپنے دائرے میں رہ کر کام کریں جب کہ الیکشن کس دن ہونا ہے یہ تمام سیاسی جماعتوں کو طے کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button