تازہ ترینخبریںکاروبار

ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد پاکستان کی ایک اور بڑی کامیابی

یورپی یونین نے پاکستان کوہائی رسک ممالک کی فہرست سےخارج کردیا، یورپ کے قانونی اور معاشی آپریٹر کی اضافی شرائط لاگو نہیں ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد پاکستان نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر تجارت سید نوید قمر کی کوششیں رنگ لے آئیں۔

یورپی یونین پاکستانی اشیا برآمد کرنے والے پاکستانی تاجروں کیلئے اچھی خبر آگئی، یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے خارج کردیا، جس کے بعد پاکستانیوں پر یورپ کے قانونی اور معاشی آپریٹرکی اضافی شرائط لاگو نہیں ہوں گی۔

ہائی رسک فہرست اینٹی منی لانڈرنگ کے خراب نظام اور دہشت گرد فنانسنگ روکنے کے خراب انتظام کی نشاندہی کرتی ہے-

وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا کہ ہمیں یہ کامیابی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی انتھک کوششوں سے ملی ، یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ کنٹریز کی فہرست سے نکال دیا ہے۔

نوید قمر کا کہنا تھا کہ ان خامیوں کو دور کر لیا ہے جو اب بین الاقوامی مالیاتی نظام کے لیے خطرہ نہیں ہیں، یورپی یونین کے رکن ممالک کو اب پاکستان کے ساتھ معاملات کرتے ہوئے "Enhanced Customer Due Diligence” کا اطلاق کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

انھوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین نے پاکستان کو 22 اکتوبر 2018 کو ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل کیا تھا، اس پابندی نے ہماری معیشت پر غیر ضروری بوجھ ڈالا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button