تازہ ترینخبریںپاکستان

عمران خان عدلیہ کا مذاق بنا رہا ہے ، وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 71 کےسانحہ میں پوری قوم کے لیے ایک سبق تھا،آئین نے چاروں صوبوں کو ایک لڑی میں پرو رکھا ہے،آئین کے50سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،ریاست کی خاطر ہم نے قومی مفاد کو مقدم رکھا۔

وزیراعظم شہبازشریف  نےقومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ کےاختیار کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں،عمران خان عدلیہ کا مذاق بنا رہا ہے،لاڈلےکومختلف عدالتوں سے ریلیف مل جاتا ہے،لاڈلے کےخلاف حقائق پر مبنی مقدمات بنے،مریم نواز کو رات کے اندھیرے میں گرفتار کیا گیا کسی نے نوٹس نہیں لیا،لاڈلے کےحواریوں نے سپریم کورٹ کے باہر گندے کپڑے ڈالے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک کو دیوالیہ پن کے قریب پہنچا دیا گیا،آئی ایم ایف اب قدم قدم پر گارنٹی مانگ رہاہے،عمران خان کے4سالہ دور میں پاکستان کےقرضے70گنا بڑھ گئے،عمران خان نے4سال میں ایک اینٹ نہیں لگائی،عمران خان انتہائی بے شرمی سے قوم کےسامنےجھوٹ بولتا رہا،عمران خان نے اب قلابازی کھائی اور کہا امریکا نے کوئی سازش نہیں کی،عمران خان نے برادر اسلامی ممالک کو ناراض کردیا۔

11 ماہ سے دو ست ممالک کو راضی کرنے پر لگے ہیں،عمران خان امریکا میں لابنگ کےلیےلاکھوں ڈالر خرچ کررہا ہے،اس لاڈلےکو کوئی پوچھنےوالا نہیں ہے،لاڈلے کو پاکستان سے کھلواڑ کی اجازت نہیں دیں گے،بس بہت ہو گیا،قانون اپنا راستہ اپنائےگا،اس کو ضمانتوں پر ضمانتیں ملک رہی ہے،جنگل کا قانون ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس لاڈلے کی حکومت کے نتیجے میں آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا گیا اس کو تار تار میں نے نہیں کیا، میری حکومت نے وعدہ خلافی نہیں کی، اس عمران نیازی نے معاہدہ کیا اور آئی ایم ایف کے معاہدے کی خلاف ورزی کی، پاکستان کو ڈیفالٹ کی نہج پر پہنچا دیا، بڑی مشکل سے اس مخلوط حکومت نے شبانہ روز کوشش کرکے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا، آج بھی ہم آئی ایم ایف کے ساتھ انگیج ہیں لیکن جو وعدوں کی خلاف ورزیاں ہوئیں جس طرح ہم نے ملکی وقار کو مجروح کیا آج آئی ایم ایف قدم قدم پر ہم سے گارنٹیز لیتا ہے جو ہم دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button