تازہ ترینخبریںدنیا

پناہ گزین مرکز میں آگ لگنے سے 35 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی میں امریکی سرحد کے قریب پناہ گزینوں کے مرکز میں آگ لگ گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پناہ گزینوں کے مرکز میں آگ لگنے سے 35 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ 100 کے قریب افراد آگ لگنے کے باعث پیدا ہونے والی کاربن مونو آکسائیڈ گیس کے زہریلے دھویں سے متاثر ہوئے ہیں۔ زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پناہ گزینوں کے مرکز میں آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ امریکا میں داخل ہونے کے لیے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوشش کرنے کے دوران پکڑے جانے والے افراد کو اس پناہ گزین مرکز میں رکھا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button