تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

عمران خان کارکنوں کی بڑی تعداد کے ہمراہ مینار پاکستان پہنچ گئے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کارکنوں کی بڑی تعداد کے ہمراہ مینار پاکستان جلسہ گاہ پہنچ گئے جہاں وہ اب سے کچھ دیر بعد خطاب کریں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان زمان پارک سے مینار پاکستان کیلیے روانہ ہوئے تو کارکنوں کی بڑی تعداد اُن کے ساتھ موجود تھی جبکہ ٹائیگر فورس کے رضاکاروں نے ان کی گاڑی کو حصار میں لیا ہوا تھا۔ اس موقع پر پولیس نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کی گاڑی کے لیے راستہ بنایا۔

دریں اثنا پی ٹی آئی کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ مینار پاکستان جلسے میں پہنچے تو کارکنان نے اُن کا والہانہ استقبال کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button