تازہ ترینخبریںپاکستان

آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی پلان بی نہیں ، مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ میری نظر میں کوئی پلان ’بی‘ نہیں ہوتا، آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی پلان بی نہیں ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سعودی عرب اور یو اے ای سے ہمیں اعلیٰ سطح کی ڈپلومیسی کرنی چاہیے۔ اس وقت پاکستان کو 5 سے 6 ارب ڈالر کی اشد ضرورت ہے، پاکستان ڈیفالٹ کرتا ہے تو یہ دنیا کیلئے بھی اچھا نہیں ہوگا۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ لگتا ہے آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات وہیں کے وہیں ہیں، موٹر سائیکل، چھوٹی گاڑیوں کو پیٹرول سبسڈی دینے پر آئی ایم ایف کا سوال بنتا ہے، حکومت کے پاس بھی آئی ایم ایف کو پیٹرول پر سبسڈی کا جواب ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ چلنے کیلئےحکومت جو کر سکتی تھی سب کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button