تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

جماعت اسلامی نے بھی الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر آئینی قرار دے دیا

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ غیر آئینی ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ غیر آئینی ہے۔ مرکز اور صوبوں میں ایک تاریخ پر الیکشن کرانے کا اعلان کیا جائے اور الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کو بلا کرایک تاریخ پر اتفاق کرائے۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیاست بند گلی میں داخل ہوچکی ہے۔ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی نے سیاست، معیشت اور جمہوریت سب کو تباہ کردیا ہے اور ان کی وجہ سے لوگ آج آٹے کے لیے قطاروں میں کھڑے مر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب میں 30 اپریل کو صوبائی اسمبلی کے الیکشن کرانے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم دو روز قبل الیکشن کمیشن نے مذکورہ الیکشن شیڈول منسوخ کر دیا تھا۔

پی ڈی ایم حکومت نے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کی تائید جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button