تازہ ترینخبریںپاکستان

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی مستعفی

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے قریبی ذرائع کے مطابق وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان کے اٹارنی جنرل بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر شہزاد سے کچھ اہم وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے جب کہ ان کے قریبی ذرائع استعفے کی وجہ ذاتی وجوہات قرار دے رہے ہیں۔

ملک کی موجودہ آئینی اور قانونی صورتحال کے تناظر میں اٹارنی جنرل آف پاکستان کا مستعفی ہونا ایک اہم ڈیولپمنٹ قرار دی جا رہی ہے، کیونکہ سابقہ اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کے مستعفی ہونے کے بعد حکومت کو نئی اٹارنی جنرل کی تعیناتی میں بھی مشکلات پیش آئی تھیں۔

واضح رہے کہ موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ دوسرے اٹارنی جنرل ہیں جنہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ سال مئی میں اٹارنی جنرل آف پاکستان کا عہدہ سنبھالنے والے اشتر اوصاف نے گزشتہ برس 12 اکتوبر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے استعفے کی وجہ اپنی صحت کی خرابی کو قرار دیا تھا۔

اشتر اوصاف کے بعد حکومت کو نئے اٹارنی جنرل کی تقرری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اور منصور عثمان عون ایڈووکیٹ نے بھی یہ عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی تھی۔

حکومت نے لگ بھگ چار ماہ کی تاخیر کے بعد گزشتہ ماہ 2 فروری کو بیرسٹر شہزاد کو نیا اٹارنی جنرل آف پاکستان مقرر کیا تھا تاہم وہ بھی صرف ڈیڑھ ماہ بعد ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button