تازہ ترینخبریںپاکستان

الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلےکیخلاف توہین عدالت کی درخواست دوں گا

سابق صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ایڈووکیٹ شعیب شاہین نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلےکیخلاف توہین عدالت درخواست دوں گا سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست پرسوں دائر کروں گا۔

شعیب شاہین نے کہا کہ آئین واضح کرتا ہے اسمبلی تحلیل کے بعد 90 دن کے اندر الیکشن ہوں گے سپریم کورٹ نےواضح کیاپنجاب میں صدرالیکشن کی تاریخ دیں گے۔

شعیب شاہین نے کہا کہ سپریم کورٹ نے واضح کیا کےپی میں گورنر الیکشن کی تاریخ دیں گے سپریم کورٹ نے یہ بھی حکم دیا کہ الیکشن 90دن کےاندرہی ہوں گے جب کہ صدر نے پنجاب کیلئے 30 اپریل کی تاریخ دی اور گورنر کےپی نےبھی تاریخ دی۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پہلےدن سے پارٹی بنا ہوا ہے الیکشن کمیشن نےانتخابات ملتوی کرکےواضح توہین عدالت کی ہے الیکشن کمیشن کوتوہین عدالت عمران خان کیخلاف نظرآتی ہےیہاں نہیں، سپریم کورٹ واضح کر چکا ہے تمام ادارےالیکشن کمیشن کی معاونت کریں گے ای سی سپریم کورٹ کےواضح حکم کے باوجود کیسے انتخابات ملتوی کر سکتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button