تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

پی ٹی آئی کو 26 مارچ کو مینارِ پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 26 مارچ کو مینارپاکستان پرجلسہ کرنے کی اجازت مل گئی، ہائی سیکیورٹی رسک میں جلسے میں نقصان کی ذمہ دار پی ٹی آئی خود ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 26 مارچ کو مینارپاکستان پرجلسہ کرنے کی اجازت مل گئی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے باقاعدہ اجازت نامہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی سے حلف لینے کے بعد اجازت دی گئی۔

اجازت نامے میں کہا گیا ہے کہ جلسہ انتظامیہ اسٹیج، خواتین اور تمام انکلوژز کی سیکیورٹی کی ذمہ دار ہو گی اور جلسہ انتظامیہ تمام متعلقہ علاقے میں بلا تعطل بجلی فراہمی یقینی بنائے گی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ عدلیہ اور اداروں کی خلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی ساتھ ہی پی ٹی آئی ذمہ داران سیکیورٹی اورانتظامیہ کیساتھ اور ٹریفک روانی کیلئے ذمہ داران انتظامیہ اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں گے۔

اجازت نامے میں کہا ہے کہ پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچنے کی صورت میں پی ٹی آئی انتظامیہ ذمہ دار ہوگی، ساؤنڈ سسٹم کےاستعمال سےمتعلق قانون کی پاسداری کی جائے گی اور پی ٹی آئی رضا کار ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی جگہ کارروباری مراکز کو بند،نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ہوگی، کارکنان،تمام متعلقہ افراد ڈنڈے یاکوئی چیز ساتھ نہیں لاسکیں گے جبکہ جلسہ کیلئے کسی بھی جگہ کوئی استقبالیہ کیمپ نہیں لگائے جائیں گے۔

اجازت نامے میں کہا گیا کہ جلسہ گاہ اور اطراف میں کسی بھی قسم کے اسلحہ کے نمائش کی اجازت نہیں ہو گی اور جلسہ میں شامل افراد کے لیے مناسب پارکنگ کا انتظام کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ دوسرے اضلاع سے آنے والے شرکا انتظامیہ کی تمام شرائط پرعمل کریں گے اور جلسہ انتظامیہ مینار پاکستان گراؤنڈ کی تمام شرائط بشمول فیس ادائیگی کرے گی جبکہ جلسہ روٹ پر کسی بھی طرح وال چیکنگ نہیں ہوگی اور زبردستی کسی کو جلوس میں شامل نیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button