انتخاباتتازہ ترینخبریں

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کردیئے

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کردیئے، تینون بڑی جماعتوں کے سابقہ نشان برقرار رکھے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں الیکشن2023سے متعلق مختلف آئی ٹی پروجیکٹس پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کا اعلان کیا گیا، مجموعی طورپر127 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کیے گئے، پاکستان تحریک انصاف کو بلا، پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کو تیر، پاکستان پیپلزپارٹی کو تلوار اور مسلم لیگ ن کیلئے شیر کا نشان برقرار رکھا گیا ہے۔

اجلاس کے دوران آئی ٹی ٹیم اور پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے افسران نے بریفنگ دی، پروجیکٹ میں الیکشن مینجمنٹ سسٹم ای ایم ایس بھی شامل ہے۔

ای ایم ایس کے تحت آر اوز کو نتائج مرتب کرنے میں سہولت ہوگی، الیکشن مینجمنٹ کنٹرول سینٹر کے قیام پر بھی الیکشن کمیشن کو بریفنگ دی گئی۔

الیکشن میں تمام انتخابی عمل کی بروقت مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم ہوگا، الیکشن کمیشن پہلی بار شکایات کے فوری اندراج کے لئے نمبر سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔ عوام اور نمائندے شکایات،ویڈیوز، تصاویر الیکشن کمیشن کو بھیج سکیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button