تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

پی ٹی آئی مینار پاکستان جلسے کی تاریخ تبدیل ؟

پاکستان تحریک انصاف نے مینارِپاکستان پر اعلان کر دہ جلسے کی تاریخ تبدیل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے مینارپاکستان جلسہ 22 مارچ کے بجائے 23 مارچ کو کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور مرکزی صدر پرویزالٰہی کی ملاقات میں جلسےکی تاریخ پر مشاورت کی گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اب23 مارچ کوجلسےکی درخواست دےسکتی ہے۔

حکومت نے22مارچ کو جلسےکی تحریری اجازت نہیں دی۔ جلسے کے انتظامات کےلئے کم ازکم 3دن درکار ہوں گے۔ تحریری اجازت نہ ملنے کے باعث اب 22مارچ کو جلسےکا انعقاد مشکل ہو گیا۔

پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کو 22 مارچ کو جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ شہر میں توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اگرجلاؤ گھیراؤ ہوا تو جوابی کارروائی زمان پارک میں ہوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button