تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

پی ٹی آئی کا اپنے امیدواروں کی گرفتاریوں کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

پی ٹی آئی نے پنجاب سے اپنے امیدواروں کی گرفتاریوں کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما امتیاز محمود نے فواد چوہدری اور ظفر اقبال ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کر دی جس میں وفاق، حکومت پنجاب، ڈی جی ایف آئی اے ، آئی جی پنجاب و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کےحکم پر پنجاب اسمبلی کے انتخابات کا شیڈول جاری ہوا، پنجاب بھر سے پی ٹی آئی امیدوراوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

درخواست کے مطابق پی ٹی آئی امیدواروں کو امتخابی عمل سے روکنے کیلئے پولیس مسلسل ہراساں کر رہی تھی پولیس نے امیدواروں ،تائید اور تجویز کنندگان کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت امیدواروں، تائید اور تجویز کنندگان کو گرفتار کرنے سے روکنے کاحکم دے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button