تازہ ترینخبریںپاکستان

گاڑی پر راکٹ حملہ: عاطف خان جدون سمیت 8 افراد جاں بحق

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عاطف جدون سمیت 8 افراد گاڑی پر راکٹ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راکٹ لانچر سے کیے گئے حملے میں عاطف خان جدون جاں بحق ہوئے، عاطف خان کی گاڑی کو حویلیاں کے قریب لنگرا میں نشانہ بنایا گیا۔

عاطف جدون تحصیل حویلیاں کونسل  کے چیئرمین تھے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

عاطف خان جدون آزاد حیثیت میں الیکشن جیتنے کے بعد پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button