تازہ ترینخبریںسیاسیات

پی ٹی آئی کا نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی پی ڈی ایم کا بغل بچہ بنے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کاغذات اسکروٹنی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد،لاہورمیں کارکنان کی گرفتاریوں کی مذمت کرتا ہوں، ایسے واقعات بھی ہوئے کہ کارکنان کے بچوں کو پولیس نےاٹھا لیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب ،آئی جی اسلام آباد کتنا عرصہ اور عہدوں پر رہنا ہے، کچھ انسانیت اور اخلاق کے تقاضے ہوتے ہیں لیکن اوچھے ہتھکنڈوں سے ہماری تحریک پر اثر نہیں پڑے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے خبردار کیا کہ پاکستان میں جو حالات پیدا کردئیے ہیں ہم انقلاب فرانس یا ایران کے قریب ہیں ، آپ نے پالیسی تبدیل نہ کی تو اسکی قیمت چکانی پڑے گی، مطالبہ کرتا ہوں اپنی پالیسیز کو تبدیل کریں۔

نگراں وزیراعلیٰ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیر کا کہنا تھا کہ محسن نقوی پی ڈی ایم کا بغل بچہ بنا ہوا ہے، جو کچھ پنجاب میں ہورہاہے یہ فسطائیت کی نئی مثال بنارہےہیں، کیا یہ پورے ملک میں فسادات کرنا چاہ رہےہیں۔

فواد چوہدری نے مطالبہ کیا کہ محسن نقوی کو فوری طور پر عہدے سےہٹایاجائے، اس طرح کے غیرذمہ دار شخص کو عہدے پر رہنےکاحق نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مارچ کے تیسرے ہفتے سے جو واقعات شروع ہوئے ان کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button