تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

عمران خان کی حفاظت کیلئے کارکنان کے ہراول دستے تیار

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حفاظت کیلئے جاں نثار کارکنان کے دستے تیار کرلیے گئے جو مرحلہ وار ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔

اس سلسلے میں خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں سیکیورٹی پلان تیار کیا گیا ہے، صوبے کی ہر یونین کونسل سے20کارکنان پرمشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ہے

صوبائی صدر پرویز خٹک کی جانب سے پارٹی عہدیداروں کو ہدایات جاری کردی گئیں، شیڈول کے مطابق19 سے22مارچ تک پشاور ریجن ڈیوٹی دے گا، اس ریجن میں پشاور، نوشہرہ، صوابی، مردان، چارسدہ، خیبر، مہمند کے اضلاع شامل ہیں۔

اس کے بعد 22سے25مارچ تک ہزارہ ڈویژن کے کارکنان ڈیوٹی دیں گے، ہزارہ ڈویژن میں ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، اپر،لوئر کوہستان، کولائی پالس شامل ہیں۔

شیڈول کے مطابق 25سے28مارچ تک ساؤتھ ڈویژن کارکنان ڈیوٹی سرانجام دیں گے، ساؤتھ ڈویژن میں کوہاٹ، کرک، ہنگو، ڈی آئی خان، ٹانک،بنوں، لکی مروت، کرم، اورکزئی، شمالی اور جنوبی وزیرستان شامل ہوں گے۔

پی ٹی آئی کے صوبائی صدر پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ مذکورہ شیڈول میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا تاخیرکی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button