تازہ ترینخبریںپاکستان

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی حاضری کے دستخط والی فائل غائب ہوگئی

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی حاضری کے دستخط والی فائل غائب ہوگئی۔

عمران خان کی حاضری لینے والے افسر ایس پی سمیع اللہ نے دوبارہ عدالت پہنچ کر کہا کہ آئیڈیا نہیں شبلی فراز کہاں ہیں دستاویزات ان کے پاس تھے مجھے دس منٹ دیں فائل لے کر آتا ہوں۔

بابر اعوان نے پولیس افسر سے کہا کہ آپ خیریت سے ہیں اس پر پولیس افسر نے بتایا کہ میری ٹانگ شدید زخمی ہوئے شاید فریکچر ہوگیا ہے۔

جج نے استفسار کیا کہ باقی باتیں چھوڑیں مجھے بتائیں میری آرڈر شیٹ کہاں ہے؟ ایس پی نے کہا کہ آپ دس منٹ دیں‌ میں‌ فائل تلاش کرکے لاتا ہوں.

 

الیکشن کمشین کے وکیل گوہر خان نے کہا کہ جب شیلنگ ہوئی تو مجھ سے فائل لے لی گئی تھی، پی ٹی آئی وکیل خواجہ حارث بولے کہ یہ بہت شرمناک ہے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل اور خواجہ حاررث میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔

وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ایس پی کو بات کرنے دیں، خواجہ حارث نے جواب دیا کہ آپ مجھے براہ راست مخاطب نہ کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button