جوڈیشل کمپلیکس میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کے لیے عمران خان عدالت کے احاطے میں موجود ہیں جبکہ عدالت نے ان کی حاضری گیٹ پر لگوانے کا حکم دے دیا ہے.
اے آ وائی نیوز کے مطابق عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی حاضری لگوانے کی اجازت دیدی ہے جس کے بعد عدالتی عملہ حاضری کے لیے دستاویز لے کر عمران خان کے پاس جارہا ہے عمران خان کے وکلا بھی عدالتی کے ساتھ موجود ہیں۔
عمران خان کے وکیل بابر اعوان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا گیا کہ بتائیں ایسی صورت حال میں کیا کیا جائے، عمران خان کو گاڑی میں ہی عدالتی حاضری لگانے کی اجازت دی جائے، جس پر سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کی گاڑی میں حاضری لگانے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے گاڑی میں ہی عدالتی حاضری کے دستخط لے لیے جائیں