تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

پولیس کا زمان پارک میں آپریشن : ‘بشریٰ بی بی کہاں ہیں ؟’

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے میرے گھر پر حملہ کردیا ، جہاں بشریٰ بیگم اکیلی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹوئٹر پر زمان پارک آپریشن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا پنجاب پولیس نے زمان پارک میں میرے گھر پر حملہ کیا جہاں بشریٰ بیگم اکیلی ہیں، یہ کس قانون کے تحت کر رہے ہیں؟ یہ لندن پلان کا حصہ ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک ملاقات پر رضامندی کیلئے مفرور نواز شریف کو اقتدار میں لانے کے وعدے کیے گئے تھے۔

 

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا پولیس نے زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ پر دھاوابول دیا ہے، بشریٰ بی بی گھر میں اکیلی ہیں، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیاجارہا ہے اور لاہور ہائی کورٹ کے حکم نامے کی بھی خلاف ورزی کی جارہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button