تازہ ترینخبریںدنیا

ڈونلڈ ٹرمپ کی 2 سال بعد یوٹیوب اور فیس بُک پر واپسی

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ 2 سال سے زائد عرصے کے بعد یوٹیوب اور فیس بک پر واپس آگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو اپنے بحال کیے گئے فیس بک اور یوٹیوب اکاؤنٹس پر اپنی پہلی پوسٹس لکھیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ  میں اپنے 2016 کی تقریر کی ویڈیو لگائی جب انہوں نے صدارتی الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فیس بُک پر ڈونلڈ ٹرمپ کے فالوورز کی تعداد34 ملین جبکہ یوٹیوب پر ان کے سبسکرائبرز کی تعداد 2.6 ملین ہے۔

رپورٹس کے مطابق جو بائیڈن سے انتخابی شکست کی تصدیق کو روکنے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نےواشنگٹن میں امریکی کیپیٹل پر دھاوا بول دیا تھا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے 6 جنوری 2021 کے اس واقعے کے چند دن بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس بند کردیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button