تازہ ترینخبریںپاکستان

’لگتا ہے ایک اور سائفر کہانی تیار ہونے جا رہی ہے‘

سینئر سیاستدان اور سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ’میزائل پروگرام‘ کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے لکھا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی باتیں خطرناک ہیں، لگتا ہے ایک اور سائفر کہانی تیار ہونے جا رہی ہے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے لکھا کہ ایسا کوئی مطالبہ مفتاح اسماعیل سے نہیں کیا گیا جب وزیر خزانہ تھے، آئی ایم ایف نے ایسا مطالبہ گزشتہ حکومتوں سے بھی نہیں کیا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ سیاستدان اپنی نااہلی چھپانے کے لیے کس حد تک جائیں گے؟

 

یاد رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر کے بارے میں بتایا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ چند دوست ممالک نے سپورٹ کرنے کا وعدے کیا تو اب آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ پہلے وہ اپنا وعدہ پورا کریں، معاہدے میں تاخیر کی وجہ حکومت کی طرف سے نہیں بلکہ اس بار آئی ایم ایف سے بات چیت بہت غیر معمولی رہی، مالیاتی ادارے نے بہت زیادہ مطالبات سامنے رکھ دیے

انہوں نےت بتایا کہ ہمیں قومی مفاد کا تحفظ کرنا ہے کوئی بھی نیوکلیئر یا میزائل پروگرام پر سمجھوتا نہیں کرے گا، کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ہمیں یہ بتائے کہ ہم کس رینج کے میزائل یا ایٹمی ہتھیار رکھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button