تازہ ترینخبریںپاکستان

کندھ کوٹ : پولیس نے ڈاکوؤں سے ٹرک ڈرائیور کو بازیاب کروالیا

کندھ کوٹ میں پولیس نے کچے کے ڈاکوؤں سے مقابلے کے بعد گزشتہ روز اغوا ہونے والے ٹرک ڈرائیور کو بازیاب کر الیا۔

ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ڈاکو مغویوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے ہیں، پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو مغوی ٹرک ڈرائیور ممتاز شاہ کو چھوڑ کر فرار ہوگئے، فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکابندی کردی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 2 مقامات سے ڈاکوؤں نے ٹرک ڈرائیور سمیت چار افراد کو اغوا کر لیا تھا۔پولیس کا کہناہے کہ باقی تین مغویوں کی بازیابی کے لیے کچے میں آپریشن جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button