
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز گرفتاری دینے کے لیے 4 مرتبہ بیگ تیار کیا اور کہا کہ لوگ لڑ پڑیں گے اور خون خرابہ ہوگا۔
مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم آخری قطرے تک ملک کا ساتھ دیں گے، آئی جی پنجاب جو رقص کرتا ہے وہ سب کو نظر آ رہا ہے کہ چابی کس نے دی ہے، ایسا تو مارشل لا میں نہیں ہوا جو لوگوں کے گھروں پر شیلنگ کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بڑے عہدیدار جاتے ہوئے دیکھے ہیں، عمران خان کی گرفتاری اس لیے نہیں دے رہے کیونکہ انہیں مارنا چاہتے ہیں، ظل شاہ ہیرو ہے جس کی قربانی کا حساب لیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے بند کمرے میں کس نے وعدہ کیا ہے لیکن قوم نے بھی ایک وعدہ اپنے قائد (عمران خان) سے کرلیا ہے