تازہ ترینخبریںسپورٹس

ایمپائر علیم ڈار نے آئی سی سی ایلیٹ پینل سے استعفیٰ دے دیا

پاکستان کے مشہورِ زمانہ ایمپائر علیم ڈار نے آئی سی سی ایلیٹ پینل سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ علیم ڈار نے ریکارڈ 435 انٹرنیشنل مقابلوں کو سپروائز کیا ۔

ایک زمانہ تھا جب ان کے فیصلوں کا طوطی چہار دانگِ عالم میں بولتا تھا، ٹیکنالوجی پیچھے رہ جاتی تھی اور علیم ڈار کا فیصلہ درست ہوا کرتا تھا، گردشِ ایام اور بڑھتی ہوئی عمر نے ان کی فیصلہ سازی کی قوت کو آخر میں متاثر کیا مگر پھر وہ تا دیر اپنی خدمات کیلیے یاد رکھے جائیں گے ۔

ایک انٹرویو میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ بائیں ہاتھ سے آؤٹ کا اشارہ کرتا ہوں، میں نہیں چاہتا کہ دایاں ہاتھ جو گواہی ء شہادت کیلیے استعمال ہوتا ہے اسے اس کام کیلیے بھی استعمال کروں ۔

دوسری جابن پاکستان ہی کے احسن رضا کو ترقی دیتے ہوئے آئی سی سی نے ڈار کی جگہ ایلیٹ پینل میں شامل کر لیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button