تازہ ترینخبریںپاکستان

درہ آدم خیل، 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خیبر پختون خوا کے ضلع کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں کارروائی کی ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق محکمۂ انسداد دہشت گردی نے درہ آدم خیل میں کارروائی کے دوران 2 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے، گرفتار دہشت گرد تھانوں پر حملوں اور دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button