تازہ ترینخبریںپاکستان

امن امان برقرار رکھنا اور جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے, ریجنل پولیس آفیسر ایبٹ آباد

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)ریجنل پولیس آفیسر میجر( ر ) طاہر ایوب نے کہا ہے کہ امن امان کو برقرار رکھنا اور جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ہزارہ میں اچھے افسران کی ٹیم ہے جن سے مل کے شہریوں کی امید پر پورا اتریں گے۔

منشیات سے ایک بڑی تباہی آئی ہے اس کو ختم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد پریس کلب کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر طفیل گنڈا پور بھی موجود تھے۔

ریجنل پولیس آفیسر طاہر ایوب کا کہناتھا ایبٹ آباد میں 1993 میں بطور کمیشن آفیسر آیا یہاں کے گردونواح سے خاصی شناسائی ہے ہزارہ کے لوگ پریس کلبز اور بار متحرک ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پولیس معاشرے کے اقدار کی عکاسی کرتی ہے۔ہزارہ میں جرائم کی شرح کم ہے۔پولیس میں بھی سزا اور جزا کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔جو بدک جاتے ہیں اس پر کاروائی کی جاتی ہے۔اس حوالے سے معاشرے کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔

ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب کا کہنا تھا افسران تو آتے جاتے رہتے ہیں میڈیا درست سمت کے لئے رہنمائی کرے تاکہ اپنی اصلاح کے ساتھ معاشرے کی بہتری کے لئے کام کر سکیں۔

ڈی آئی جی کا کہناتھا ہزارہ میں 150افسران کی آؤٹ آف ٹرن پروموشن کی تنزلی سے کوئی مسائل نہیں ہوں گے۔ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل گنڈا پور کا کہناتھا ایبٹ آباد میں ٹریفک پولیس نے چالان 30فیصد کم کئے ہیں۔سیاحوں کو بھی ذیادہ سے ذیادہ سہولیات مہیا کر رہے ہیں۔

منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہوا ہے۔قبل ازیں صدر ایبٹ آباد پریس کلب راجہ محمد ہارون ،جنرل سیکرٹری راجہ منیر خان ،صدر ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس ثاقب خان ،مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل محمد شاہد چوہدری سابق صدر سردار نوید عالم ،سابق جنرل سیکرٹری سردار محمد شفیق سابق جنرل سیکرٹری ندیم جدون نے ڈی آئی جی طاہر ایوب کو ایبٹ آباد پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے کردار کے حوالہ سے تفصیلی طور پر بتایا اور صحافیوں کے لئے اٹھائے جانے والے فلاح وبہبود کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا ۔

انہوں نے ایبٹ آباد میں لینڈ مافیا ،منشیات فروشوں سمیت دیگر جرائم کے قلع قمع کرنے میں کردار ادا کرنےپر زور دیا ہے۔دریں اثنا ڈی آئی جی طاہر ایوب اور ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل گنڈا پور کو ایبٹ آباد پریس کلب کی لائبریری ،لاؤنج ،گیسٹ ہاؤس کا معائنہ کروایا۔اور پریس کلب کی خوبصورت ترین عمارت اور تزئین وآرائش پر سراہا ہے۔

صدر ایبٹ آباد پریس کلب راجہ محمد ہارون نے ڈی آئی جی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button