تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اہم اجلاس طلب کرلیا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت سینئر قیادت کا اجلاس آج ہوگا، جس میں زمان پارک پولیس آپریشن اورعدالتی کارروائی پر مشاورت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اہم اجلاس طلب کرلیا ، رہنما شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس آج سہ پہر 4بجےہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ زمان پارک پولیس آپریشن اورعدالتی کارروائی پر مشاورت ہوگی اور اتوار کو مینار پاکستان جلسے کے انتظامات کا بھی جائزہ لیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مینارپاکستان جلسے کی اجازت کیلئےلاہور ضلعی انتظامیہ کو درخواست دی ہے ، عمران خان کی اسلام آباد سیشن کورٹ میں حاضری سےمتعلق بھی مشورہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button