تازہ ترینتحریکخبریںپاکستان

’جس نے اسلامو فوبیا کیخلاف آواز اٹھائی یہ اس کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں‘

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ جس شخص نے دنیا میں اسلامو فوبیا کیخلاف آواز اٹھائی یہ اس کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان پر نہ جانے کیا کیس ہے جس میں اتنی بڑی فورس بھیجی گئی ہے۔ یہ وہی توشہ خانہ ہے جس سے تمام حکمران تحائف لیتے رہے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ جو پچھلے حکمران گزرے انہوں نے تو بڑی بڑی گاڑیاں تک نہیں چھوڑیں، حد یہ کہ انناس تک نہیں چھوڑے گئے عمران خان نے تو پھر بھی زیادہ رقم دے کر توشہ خانہ سے تحائف لیے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ جس شخص نے اسلامو فوبیا کے خلاف اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر میں آواز اٹھائی آج یہ اس کو گرفتا کرنا چاہتے ہیں۔ عمران خان نے باقاعدہ جہاد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج زمان پارک پر ایسے حملہ کیا جا رہا ہے جیسے یہاں بہت بڑا دشمن ہے۔ ان حالات میں قوم کسی صورت عمران خان کو اکیلا نہیں چھوڑے گی۔ ہم نے لاہور ہائیکورٹ میں بھی حفاظتی ضمانت دائر کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button