تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

ہم عدالت کو سرنڈر کرنے کو تیار ہیں پولیس کو نہیں، فواد چوہدری

 تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم عدالت کو سرنڈر کرنے کو تیار ہیں پولیس کو نہیں، اگرعمران خان کوکچھ ہوا تو بحران کسی کے ہاتھ میں نہیں رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بڑے بحران کاشکارہے، اگرعمران خان کوکچھ ہواتوبحران کسی کےہاتھ میں نہیں رہے گا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس اسلام آباداورلاہورہائیکورٹ کےپاس قانونی ٹیم موجودہیں، کیا وجہ ہے یہ مقدمے سنے نہیں جا رہے، عمران خان کیخلاف وارنٹ کوفوری طورپرمعطل کیا جائے، وارنٹ ہےکہ آپ نے18تاریخ کوعدالت میں پیش ہوناہے.

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم عدالت کو سرنڈر کرنے کو تیار ہیں پولیس کو نہیں، عمران خان اسلام آباد گئے 4 عدالتوں میں پیش ہوئے، ایف ایٹ کچہری میں نہیں ہوسکے کیونکہ اطلاعات تھیں ایف ایٹ کچہری میں خان صاحب پر قاتلانہ حملے کا خدشہ ہے۔

انھوں نے بتایا کہ عمران خان پر جس شخص نے قاتلانہ حملہ کیا وہ کبھی پیش نہیں ہوا ویڈیولنک پر آتا ہے۔

فواد چوہدری نے سوال کیا کہ ایک وارنٹ رانا ثنا اللہ کا بھی پڑا ہے ،اس پر عمل کیوں نہیں ہورہا؟ مقصد عمران خان کی زندگی لینا ہے، عمران خان کو راناثنا اللہ کے حوالے نہیں کرسکتے۔

ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مریم نوازاور ن لیگ کاایک ہی ایجنڈا ہےملک میں خون خرابہ ہو اور الیکشن نہ ہوں، آئی جی پنجاب ، محسن نقوی اور راناثنااللہ تینوں کو جاتی امرا استعمال کررہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میں انتظامیہ کووارن کرتاہوں آپ لوگوں کی زندگیوں سےکھیل رہےہیں، زمان پارک اوراطراف کےگھروں میں آنسوگیس شیل سے بچےمتاثرہورہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ اپنی پالیسی پرریویو کریں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جائے، جو بھی فیصلہ ہوگا اس حوالے سے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button