تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

شاہ محمود کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو فی الفور زمان پارک پہنچنے کی ہدایت

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے پارٹی رہنماؤں، ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنوں کو فوری طور پر زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے لیے پولیس کا زمان پارک میں آپریشن گزشتہ روز سے تاحال جاری ہے۔ اب تک سروسز اسپتال میں اس آپریشن کے 66 زخمی لائے جاچکے ہیں۔ پولیس اور کارکنوں کی آنکھ مچولی جاری رہنے کے باعث علاقہ میدان جنگ بنا ہوا ہے۔

اس صورتحال میں پی ٹی آئی کے سینیئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اپنے ویڈیو بیان میں پارٹی رہنماؤں، ٹکٹ ہولڈرز، کارکنوں کو فوری طور پر زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پارٹی رہنما، سابق اراکین قومی وصوبائی اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور کارکن وہ ملک میں جہاں کہیں بھی ہیں اپنی تمام مصروفیات ترک کرکے فی الفور لاہور کا رخ کریں اور عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے زمان پارک پہنچیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button